پاکستان نے جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

0
799

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹ سے ہرا کے سیریز جیت لی

ٹی ٹونٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر سیریز جیت لی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں وکٹ کیپر بیٹسمین جلد بازی کر بیٹھے اور سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ فورچون نے وکٹ حاصل کی۔

92 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، 24 رنز بنا کر بابر اعظم ہمت ہار بیٹھے۔

دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 10، حیدر علی2، آصف علی5، فہیم 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آخری اوور میں قومی ٹیم کی طرف سے محمد نوازکی شاندار بیٹنگ کی بدولت سکور حاصل کر لیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 25رنز بنائے۔ ولیم اور ماگالا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ:
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے پروٹیز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پروٹیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء میں جارحانہ شارٹس کھیلنا شروع کیے۔ تاہم 16 کے مجموعی سکور پرسپنر محمد نواز نے مارکرم کو پویلین بھیج دیا۔ بیٹسمین نے 11 رنز بنائے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جانِ من مالان 28 گیندوں پر33 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیھٹے۔

دیگر بیٹسمینوں میں ڈوسن52، کلاسن9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8، فلواکیو1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز میں144 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اورحسن علی نے 3.3 شکار کیے، حارث نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ اور محمد نواز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستانی سکواڈ:
محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔

جنوبی افریقی سکواڈ:
ایڈن مارکرم، جانِ من مالان، ڈوسن، کلاسن، لنڈے، فلواکیو، مولڈر، ماگالا، فورچون، ولیم، تبریز شمسی

SHARE

LEAVE A REPLY