چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی ہیں ، ان فٹ محمد عامر کی جگہ رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
انگلش کپتان ایون مورگن کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتنے کی صورت میں بیٹنگ کرتے، پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے۔
آٹھ سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان، ٹورنامنٹ کی ہاٹ فیورٹ اور ایونٹ میں ناقابل شکست ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
پاکستانی ٹیم چیمپئنزٹرافی میں چوتھی بار سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل 2000،2004،2009 میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیل چکی ہے۔












