فرانس کی ایک عدالت نے ملک کے ایک سابق جہادی نیٹ ورک کے اٹھارہ ممبران کو سزائیں سنا دی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ وہ سن دو ہزار بارہ میں ایک یہودی دکان پر حملے میں ملوث تھے۔ عدالتی
ذرائع کے مطابق ان جنگجوؤں کو ایک اور اٹھائیس برس کے درمیان سزائیں سنائی گئیں۔ اس گروہ کے کئی ممبران پر متعدد حملوں کے الزامات کے علاوہ یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ وہ جہادی نیٹ ورکس کے رکن بننے کی کوشش میں تھے۔
فرانسیسی حکومت نے سن دو ہزار بارہ میں ہی اس نیٹ ورک کو ناکارہ بنا دیا تھا۔












