پاکستان نے کلبھوشن سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن کو عام قیدی سمجھنا حقائق کو جھٹلانے کی بھارتی کوشش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کلبھوشن جادھو کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان قونصلر رسائی کے معاہدے پراس کی روح کے مطابق عمل کررہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادھو کو ’را‘ نے امن مخالف سرگرمیوں کے لئے پاکستان بھیجا تھا اور اس بات کا اعتراف کلبھوشن نے خود بھی کیا ہے۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ کلبھوشن کی سرگرمیوں سے پاکستانی شہریوں کی جانوں اورمال کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے معاملات سیاسی حالات کے باعث یرغمال نہیں بنائے جا سکتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY