وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہمیں تعصب، انتقام اور نفرت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کچھ نئے اور کچھ پرانے مہرےاور کٹھ پتلیاں ہیں، بڑی مشکل سے منزل حاصل کی، ریورس گیئر نہیں لگنے دیں گے ۔
سعد رفیق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں ہماری شکلیں پسند نہیں وہ اپنی مرضی کا پاکستان چاہتےہیں ۔جب بھی اچھاکام کرنے جاتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کو کسی ملک نے سنجیدہ نہیں لیا،یہاں منتخب وزیر اعظم کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا، اگر کاروبار کا پہیہ چلتا ہے تو پاکستان کو ترقی کی منزلیں سر کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
سعد رفیق نے کہا کہ اگر پاکستان طاقت ور ہو گا تو کیا بھارت کشمیر پر ناجائز تسلط برقرار رکھ سکے گا ؟ اگر پاکستان طاقت ور ہو گا توکیا ریمنڈ ڈیوس یہاں سے جا سکے گا؟
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کا یہ ہی قصور ہے کہ وہ پاکستان کا سر جھکنے نہیں دیناتبھی آج جیتا جاگتا پاکستان دنیا کےسامنے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY