ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شام کے شمالی حصے میں مجوزہ محفوظ علاقہ قائم کرنے کے لیے فی الفور اقدامات کی ضرورت ہے۔
امریکی چیمبر آف کامرس اور ’ٹرکش امیریکن کونسل‘ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ اگر ترکی کے اتحادی اسے لاجسٹکس سپورٹ فراہم کریں تو یہ محفوظ علاقہ قائم کرنے کی تمام ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔












