امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے ، کہتے ہیں مذہبی آزادی کو دہشتگردی خصوصاً اسلامی انتہا پسندی سے خطرہ ہے ۔ میڈیا پر برستے ہوئے امریکی صدر نے کہا جعلی میڈیا انہیں خاموش کرنا چاہتا ہے ۔
دارالحکومت واشنگٹن کے کینیڈی سنٹر میں سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور میڈیا کے خلاف بول پڑے پڑے ۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا دنیا کو سب سے زیادہ خطرہ دہشت گردی سے ہے ، اسلامی انتہا پسندی سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ میڈیا کے خلاف بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر اسے جعلی میڈیا قرار دے دیا ۔
صدر ٹرمپ نے کہا میڈیا کے پراپیگنڈا کے باوجود آج وائٹ ہائوس میں ہوں ۔ انہوں نے کہا آزادی رائے اور آزادی اظہار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے











