پاکستان کے جنوب مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلا میں سیلابی ریلا چودہ افراد کو بہا کر لے گیا تھا، جن میں سے تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

سیلاب کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم بیس گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY