کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 6نمبر میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا سابق کارکن ہلاک ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اورنگی 6نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حبیب الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول ایک سیاسی جماعت کا سابق کارکن تھا۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی ملیرکے مطابق پولیس نے سائٹ ایریا سپر ہائی وے سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY