پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والا بیلسٹک میزائل ’ نصر‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا ،آرمی چیف نے میزائل لانچنگ کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ نصر میزائل نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کو ٹھنڈا کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے میزائل ’’نصر ‘‘کی آزمائش کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف نے میزائل تجربے میں شریک سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آپ لوگ پس پردہ رہنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پر جنگ سے بچنا چاہتے ہیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور تیاریاں جارح ہمسایہ ممالک کے درمیان امن کی ضمانت ہے۔
ان کا کہناتھاکہ نصر میزائل نے کولڈ اسٹرائیک ڈاکٹرائن پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے، پاکستان علاقائی امن اور استحکام کیلئے کسی بھی حد تک جائیگا۔
نصر میزائل ہدف کو درست نشانہ لگانے کے ساتھ فوری نصب کیا جاسکتا ہے، نصر میزائل 60 سے 70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔













