قطر کا بائیکاٹ جاری رہے گا، سعودی عرب

0
798

سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک نے کہا ہے کہ وہ قطر کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

اس اتحاد نے قطر کی طرف سے مطالبات مسترد کرنے کے عمل کو ’منفی‘ ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ حکومت کو معاملے کی سنجیدگی کا احساس نہیں ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ اس سفارتی بحران کے حل کی خاطر ’تعمیری مذاکرات‘ ہونا چاہییں۔

قطر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی طرف سے پیش کردہ تیرہ مطالبات پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY