وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز دوحہ سے لندن کےلیے روانہ ہو گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی قطری شہزادے حماد بن جاسم سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نوا ز گزشتہ روز 4 سے 5 گھنٹے دوحہ میں گزارنے کے بعد لندن کےلیے روانہ ہو گئے۔
حسین نواز لندن میں پاناما کیس سے متعلق مختلف شخصیات سے مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ حسین نواز چھ مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ تحقیقاتی ٹیم اب انہیں طلب نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ‘جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمٰی کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY