برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع کیمڈن ٹاؤن فوڈ مارکیٹ میں لگی آگ پر تاحال مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ بجھانے کے عمل میں ستر فائر ٹینڈرز اور اسی فائر فائٹرز مصروف عمل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی کیمڈن ٹاؤن فوڈ مارکیٹ میں آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کر لیا گیا، تاہم آگ پر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا تا ہم تازہ اطلاعات کے مطابق بیشتر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے
کیمڈن کی یہ مارکیٹ شمالی لندن کی مقبول مارکیٹ ہے اور لندن فائر بریگیڈ نے عوام کو اس علاقے کا رخ کرنے سے منع کیا ہے
آگ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہوئی اور آگ کے شعلے میلوں دور تک دیکھے جا سکتے تھے












