معروف شاعرہ ، مصورہ اور افسانہ نویس شاٸستہ مفتی : ظفر معین بَلّے جعفری

0
1257

معروف شاعرہ ، مصورہ اور افسانہ نویس محترمہ شاٸستہ مفتی کی داستانِ حیات

پیشکش و ترتیب : ظفر معین بَلّے جعفری

‎نام : شائستہ مفتی
تاریخ پیدائش۔ ۲۱ ستمبر
‎ کراچی میں زندگی کا سفر شروع ہوا
۔ مشترکہ خاندانی نظام میں پرورش پائی ۔ میں اپنے دادا ، ڈاکٹر مقرب حسین مفتی کے بہت قریب رہی ۔ انڈیا کے شہر میرٹھ سے خاندانی وابستگی ہے میرا اپنے دادا سے رشتہ میری پہلی درسگاہ رہی ۔ پہلی کہانی گیارہ برس کی عمر میں بچوں کے ایک رسالے میں چھپی ۔ لکھنے کا شوق شاید تب سے ہے جب سے میں نے قلم پکڑنا شروع کیا ۔ جب ہوش سنبھالا تو گھر میں سب کو کچھ نہ کچھ پڑھتے دیکھا ۔ امی رات کو سونے سے پہلے کہانیاں سناتی تھیں ۔ امی کہانیاں سناتے ایسی منظر کشی کرتیں کہ آنکھوں کے سامنے سماں بندھ جاتا تھا ۔ تخیل نے پرواز کرنا امی کی کہانیوں سے ہی سیکھا ہے ۔
‎ میں نے بائیوکیمسٹری میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے ۔ درس و تدریس کے شعبے سے بھی وابسطہ رہی ہوں۔ شہید حکیم محمد سعید کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے ۔ جب بیت الحکمۃ نیا نیا بنا تو میں چند بانی اساتزات میں شامل تھی۔ میں نے اپنی آنکھوں سے ہمدرد پبلک اسکول کو بنتے اور پھلتے پھولتے دیکھا ہے ۔ ہمدرد میں زندگی کے یادگار دن گزارے ہیں ۔
‎ گھریلو ذمہ داریوں کی وجہ سے مجھے جاب چھوڑنی پڑ گئی۔ بچے کچھ بڑے ہوئے تو اپنے پرانے شوق پر توجہ دینا شروع کی ۔ شاعری کے ساتھ آئل پینٹنگز بنانے کا بھی شوق ہے ۔ اپنی دوسری اور تیسری کتاب کا ٹائٹل بھی میں نے خود پینٹ کیا ہے۔
‎ تین کتابیں چھپ چکی ہیں
دو کتب شاعری کی ہیں
‎’ ہوا کے ہاتھ ‘ اور ’ محبتوں کے شہر میں‘ ۔
تیسری کتاب افسانوں کی ہے “ چاک اور چراغ “

“چاک اور چراغ “ میں افسانے اور نظمیں شامل ہیں

‎ادب کے ماحول کی بھیڑ چال سے بہت نالاں ہوں ، میں سمجھتی ہوں کہ انسان یا تو سیاست کر سکتا ہے یا پھر تخلیقی کام ، دونوں کام ایک ساتھ ممکن نہیں ۔ کام صرف رہ جاتا ہے باقی تو سب خس و خاشاکِ زمانہ ہے

‎ میرے پسندیدہ افسانہ نگاروں میں بانو قدسیہ، کرشن چندر ،ٹیگور اور بہت سے لکھاری ہیں۔ عالمی ادب بھی شوق سے پڑھتی ہوں ترکی کے لکھاری اورہان پامک اور ایلف شفق بہت پسند ہیں گبریل گاشیا مارکیوز کی تحریریں بہت پسند ہیں۔
‎ ادب ہر گز جمود کا شکار نہیں ، پل پل بدلتی دنیا میں ادب کی صورتیں ضرور مختلف ہو سکتیں ہیں جو کہ ایک لازمی امر ہے ، مگر ادب پھل پھول رہا ،ذریعہ ابلاغ ضرور مختلف ہے ۔
‎ قوم کے مزاج میں زوال پزیری شاید انتہا پسندی کی وجہ سے ہے ۔ ہولے ہولے رہنا تو شاید ہمیں آتا ہی نہیں ۔ صبر اور استقامت سے کام لینا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ جزباتی باتیں معاشرے میں بگاڑ کا باعث ہوتیں ہیں ۔
‎ زندگی کے بارے میں میرا نظریہ ہے کہ زندگی ایمانداری سے گزارنی چاہیے ۔ حالات جو بھی ہوں ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں ۔
‎ نئی نسل کو صرف ایک پیغام دینا چاہوں گی کہ راستی کے راستے پر رہیں اور اپنے جداگانہ انداز کو اپنائیں ۔ اپنے اندر کے انسان کو پہچانیں ۔ معاشرہ صرف اس وقت پر امن ہو سکتا ہے جب ہم انسانیت کو اہمیت دیں گے ۔ انسانیت ہی سب سے بڑا مذہب ہے ۔
‎ معروف شاعرہ ، مصورہ اور افسانہ نویس
شاٸستہ مفتی کی
زندگی کے حالات و واقعات کی داستان
داستان گو : شاٸستہ مفتی
پیشکش : ظفر معین بلےجعفری

SHARE

LEAVE A REPLY