اسٹار بلے باز متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

بدھ کو متھالی راج جب آسٹریلیا ویمن کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اتریں تو انہیں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 41 رنز درکار تھے۔

انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 69 رنز کی اننگز کھیل کر چھ ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔

وہ اب تک 183 میچز کی 164 اننگز میں پانچ سنچریوں اور 49 نصف سنچریوں کی مدد سے چھ ہزار 28 رنز بنا چکی ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئی ہیں۔

انہوں نے اس اننگز کے دوران انگلینڈ کی چارلٹ ایڈورڈز کے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا جنہوں نے پانچ ہزار 992 رنز بنا رکھے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY