ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

0
1226

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی اور عدالت نے عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY