وزیراعظم نواز شریف نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے

0
185

وزیراعظم نواز شریف نے آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا شدہ صورت پر غور کیا جائے گا اور آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

ادھرر ہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں استعفے کا اعلان کر کے قوم کو خوشخبری دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے ضد پر ڈٹے رہے تو پھر انہیں لگ پتہ جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ نوازشریف کو اب چلے جانا چاہیے۔مسلم لیگ نوازبھی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پارٹی رہنما جہانگیر ترین اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھاکہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ملک میں ہلچل مچا دی ، رپورٹ کا دفاع کر نا آسان نہیں ۔مسلم لیگ کے اندر دراڑ پڑ چکی ہے ، جے آئی ٹی رپورٹ پر وفاقی وزرابھی ایک بیج پر نہیں،نوازشریف کو مستعفی ہو جانا چاہیے، جمہوریت اور سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں کہ نواز شریف کو اب چلے جانا چاہیے۔مسلم لیگ نواز دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔انہوںے نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں استعفے کا اعلان کر کے قوم کو خوشخبری دے سکتے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے ضد پر ڈٹے رہے تو پھراپوزیشن جماعتوں کے آج کے اجلاس میں جو فیصلہ کیا جائے گا اس سے انہیں لگ پتہ جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY