چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور پولیس سربراہ تبدیل

0
182

نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس سربراہان بدل دیے۔

بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کا فیصلہ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہوا ۔

تقررو تبادلے کے حوالےسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکبردارنی چیف سیکریٹری اور کلیم امام آئی جی پنجاب تعینات کردیے گئے ہیں۔

اعظم سلمان چیف سیکریٹری سندھ اور امجد سلیمی آئی جی سندھ ہوں گے جبکہ نوید کامران بلوچ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا اور محمد طاہر آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ چیف سیکریٹری بلوچستان اور محسن بٹ آئی جی بلوچستان تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY