وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب

0
1098

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر رائے شماری کے لیے پیر کو آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمی کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

تحریک انصاف نے اِن ہاؤس تبدیلی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم انوارالحق تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ عوامی مسائل سے آگاہ رہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY