ايرانی وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ اگر جوہری ڈيل ميں شامل يورپی ممالک شرائط کے مطابق اپنی ذمہ دارياں پوری کريں تو ايران بھی معاہدے کی شرائط پر مکمل عمل در آمد کی يقين دہانی کرا سکتا ہے۔

ظريف نے يہ بيان ماسکو ميں اپنے روسی ہم منصب سيرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد آج بدھ کو ديا۔ ان کے بقول ڈيل سے جزوی دستبرداری کے اعلان کے باوجود ايران جوہری ڈيل کے بارے ميں پر عزم ہے۔ دريں اثناء لاوروف نے معاہدے ميں شامل تمام فريقين پر زور ديا کہ وہ شرائط پر عملدرآمد کريں۔

SHARE

LEAVE A REPLY