اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤ ں کے اجلاس میں وزیراعظم کے استعفیٰ کے فیصلے پر اے این پی اورقومی وطن پارٹی نے اختلاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، شیخ رشید ، پرویز الہی، آفتاب شیر پاؤ،طارق بشیر چیمہ، شیری رحمان سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ شیخ رشید، اعتزاز احسن، نوید قمر، شاہ جی گل آفریدی، غلام احمد بلور کے علاوہ بھی فاٹا کے پارلیمانی لیڈرز اور انجینئر عثمان خان ترکئی بھی اجلاس میں شرکت کی
۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے الزامات ثابت ہونے پر قوم سے مستعفی ہونے کا وعدہ کیا تھا قوم آج ان سے استعفی مانگ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری لڑائی کسی جماعت کے ساتھ نہیں، جمہوریت کا ساتھ دینے پر پوری اپوزیشن متفق ہے اب نواز شریف کو فی الفور استعفی دینا چاہیے۔
سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی نے الٹراساونڈ کیا، نسخہ اور دوائی سپریم کورٹ نے لکھنی ہے، مریض کو اب استعفی دینا چاہیے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں جاری اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیوایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شریک ہوئے
۔
اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ اور فاٹا کے قانون ساز اراکین نے بھی شرکت کی













