سٹرابری کو آپ نے سرخ رنگ میں ہی دیکھا ہوگا لیکن جاپان میں نایاب سفید رنگ کی بھی اسٹرابری دستیاب ہے جو منفرد ہونے کے ساتھ ساتھ قیمتی بھی ہے۔

جاپان کے شہری یوتیشو تیشما نے 4 سال قبل سفید اسٹرابری کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل اس کی کاشت کر رہے ہیں اور اسے مارکیٹ میں فروخت بھی کر رہے ہیں۔
یونیشو تیشما کا فارم دنیا کا واحد باغ ہے جو سفید اسٹرابری کی کاشت کرتا ہے جو سرخ اسٹرابری کے مقابلے میں کافی بڑی ہے ۔

یونیشو تیشما کی اسٹرابری انمول ہونے کی وجہ سے قیمتی بھی ہے اور وہ اس کا ایک دانا 10 ڈالر میں فروخت ہوتا ہے جب کہ ایک پیکٹ کی قیمت 40 ڈالر ہے۔

سفید اسٹرابری باہر سے سفید ہونے کے ساتھ ساتھ اندر سے بھی سفید ہے اور ذائقے کے اعتبار سے سرخ اسٹرابری سے کئی گنا زیادہ ذائقے دار ہے

SHARE

LEAVE A REPLY