امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ایک ’غیر اعلانیہ ملاقات‘ بھی کی تھی۔

امریکی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کانفرنس کے موقع پر ٹرمپ اور پوٹن کے مابین ہونے والی اس تیسری ملاقات کا امریکی یا روس حکام نے پہلے سے کوئی ذکر نہیں کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھی ایک ڈنر کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس انکشاف کے بعد اب یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ دونوں رہنماؤں نے آپس میں کیا بات کی اور اس ملاقات کا ذکر پہلے کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY