وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شریف خاندان پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں، ہم پاناما پیپرز کیس میں سرخ رو ہوں گے۔

سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پر گذشتہ 4 برس میں کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں لگا۔

پاناما لیکس کے تناظر میں اپنے خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں جاری کیس کے حوالے سے نواز شریف نے سوال کیا ’آخر کس چیز کا احتساب ہورہا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ کرپشن کب ہوئی ہے جس کا احتساب ہورہا ہے‘۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‘بھٹو نے ہمارا سارا پیسہ لوٹ لیا پھر بھی ہم ہی سے حساب مانگا جارہا ہے’۔

یہاں وزیراعظم نواز شریف نے 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں صنعتوں اور نجی اداروں کو قومیانے کی پالیسی کا ذکر کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY