امریکی ریپبلکن پارٹی کے سینٹیر جان مکین کے دماغ میں رسولی کی تشخیص ہوئی ہے۔ مکین کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی بائیں آنکھ میں خون جم جانے کی شکایت کے بعد ان کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد اس رسولی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

اسی سالہ مکین 2008ء کے صدارتی انتخابات میں باراک اوباما کے حریف امیدوار تھے۔ مکین کو ریپبلکن پارٹی کا معروف ترین اور سب سے بااثر سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ مکین کی بیماری کی وجہ سے امریکی کانگریس میں گزشتہ روز صحت کے شعبے میں مجوزہ اصلاحات پر بحث بھی ملتوی کر دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY