وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پیر کے دن دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔ سرد جنگ میں طے پانے والے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعد بولٹن کے اس دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ماسکو حکومت نے اس امریکی اقدام کو ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بولٹن اس دورے کے دوران روسی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اس تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کریں گے۔











