روسی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کو کہا ہے کہ ماسکو میں تعینات امریکی سفارت کاروں کی تعداد کم کیا جائے۔ ماسکو حکومت نے یہ اعلان امریکا کی جانب سے نئی پابندیوں کے ردِعمل میں ظاہر کیا ہے۔

جمعرات کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی تازہ امریکی پابندیوں کے جواب میں کہا تھا کہ روس ایسے امریکی اقدامات کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

صدر اوباما کے دور اقتدار میں امریکا نے پینتیس روسی سفارت کاروں کو جاسوسی کا الزام لگاتے امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY