معروف افسانہ نگار،شاعرہ ،معالج اور عالمی اخبار کی نائب مدیر ڈاکٹر نگہت نسیم اور اسکے شوہرافتاب محمد نے اپنے بیٹے منیب کی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب کا انعقاد تیس جولائی ہفتے کی شام لیور پول سڈنی کے ایک فنکشن ہال میں کیاگیا تھا۔جسمیں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو مدعو کیا گیاتھا۔جسمیں ڈاکٹرز وکیل انجنیئرز ٹی وی صحافت سوشل ایکٹیویسٹ اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
شادی کی تقریب چھ بجے شروع ہوگئی۔ تا ہم اپنی روایت کے مطابق مہمانوں کی آمد چھ بجے کے بعد بھی جاری رہی
مہمانوں کے ہال میں اندر آنے پر ڈاکٹر نگہت نسیم اورانکے شوہر آفتاب محمد خوش آمدید کہتے تھے۔ہال میں میوزک بج رہا تھا اور سارے ہال کو بہت نفاست اور خوبصورتی سے سجایا گیا تھا
آٹھ بجے سے کھاناشروع ہوا جسمیں سات قسم کے زائقےدار کھانے اور سوئٹس موجود تھے۔
اسکے بعد ڈاکٹر نگہت نسیم اور آفتاب محمد نے ہر میز پر جاکے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کے ساتھ تصویریں کھنچوائی۔

آسٹریلیا ایک ملٹی کلچرل ملک ہے ۔اوراس شادی کی تقریب بھی ملٹی کلچرل تھی کیونکہ شادی میں موجود مہمانوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔مہمانوں کے اپنے ثقافتی لباس زیب تن تھے ۔ہرطرف خوشی ہی خوشی اور مسکراہٹ تھی
دولہا منیب اور دلہن جسیکا کے علاوہ دونوں خاندانوں کے افراد نے ایشیائی لباس پہن رکھے تھے
ویسے شادی کی تقریبات1 جولائی سے شروع ہیں جب سےڈاکٹر نگہت نسیم کی فیملی لندن سے آئی ہے جسمیں انکی بہن نذہت اور بھائیوں کے علاوہ انکے بچے بھی شامل ہیں ۔ افتاب محمد اور ڈاکٹر نگہت نسیم کے گھر میں خوشیوں کا سماں ہے ۔ہر روز کسی نہ کسی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔
شادی کی ایک بڑی تقریب ساوتھ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں منعقد کی گئی ۔جسمیں سڈنی سے ڈاکٹر نگہت نسیم کی فیملی اور فرینڈز نے بڑی تعداد میں شرکت کی کیونکہ بہو کی ساری فیملی ساوتھ اسٹریلیا میں مقیم ہے ۔ ڈاکٹر نگہت نسیم اور اسکی ساری فیملی اور فرینڈز ساوتھ آسٹریلیا گئے تھے۔
ویسے پاکستان میں دس دن تک شادیوں کی تقاریب دیکھی ہیں لیکن آسٹریلیا کی مشغول زندگی میں پہلی مرتبہ ایک مہینے تک شادی کی تقریبات دیکھنے کو ملی ہیں
ہم سب دوست احباب اور عالمی اخبار ڈاکٹر نگہت کی تمام فیملی کو مبارک دیتے ہیں اور دولہا دلہن کی کامیاب اور خوشگوار زندگی کے لیئے دعا گو ہیں
جابر حسین۔ سڈنی













