چینیوں کا دل مزیدار کباب کھانے کا کچھ یوں للچایا کہ دنیا کا سب سے لمبا کباب بنا ڈالا اور خوب مزے سے کھایا ۔
چین کے صوبے جیلین میں فوڈ فیسٹیول کے دوران 200 افراد جمع ہوئے اور 150 کلو گوشت سے سو میٹر لمبا کباب تیار کر ڈالا ۔
اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جنہوں نے نہ صرف خوب انجوائے کیا بلکہ کباب کی مفت کی دعوت بھی خوب مزے سے اُڑائی ۔













