مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخالفین پر اندھا دھند حملے کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ:۔
1۔ پانامہ کا ہدف نواز شریف، روسی صدر اور ڈیوڈ کیمرون تھے۔
2۔ پانامہ پیپرز میں دنیا کی مختلف شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔
3۔ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا۔
4۔ جج صاحبان نے گاڈ فادر کا لفظ استعمال کیا جو توہین آمیز تھا۔
5۔ قانونی ماہرین نے گاڈ فادر کے نکتے کو اٹھانے کا مشورہ دیا۔
6۔ ہم نے گاڈ فادر کے معاملے پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
7۔ ایک جج صاحب نے مافیا کہہ کر ہماری توہین کی۔
8۔ وٹس ایپ کال کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
9۔ کیا نواز شریف کی نااہلی منی لانڈرنگ یا کرپشن پر ہوئی؟ یہ وہ سوال ہے جو مخالفین بھی پوچھ رہے ہیں۔
10۔ عاصمہ جہانگیر بھی کہہ رہی ہیں یہ کیا ہوا؟
11۔ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تو نااہل کر دیا گیا۔
12۔ کرپشن، منی لانڈرنگ کے الزامات کہاں گئے؟
13۔ کیا ملک کے چیف ایگزیکٹو کیساتھ یہ سلوک ٹھیک ہے؟
14۔ کیا مارشل لاء لگانے والے صادق اور امین تھے؟
15۔ آرٹیکلز 62 اور 63 کو آئین سے نہ نکالنا ہماری نالائقی تھی۔
16۔ کیا اسمبلی اجلاس میں باقی لوگوں کیلئے بھی آرٹیکل 62 اور 63 لے آئیں؟
17۔ سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں کو ناراض کیا گیا۔
18۔ کیا اس طرح ملک چلائیں گے؟
19۔ خان صاحب! مٹھائیاں نہ کھائیں، ہضم نہیں ہوں گی۔
20۔ ایک شریف جا رہا ہے دوسرا آ رہا ہے۔
21۔ دوسرے کو بھیجو گے تیسرے شریف کو لائیں گے۔
22۔ شہباز شریف اپنی محنت سے آگے آ رہے ہیں۔
23۔ کرپشن کے چہرے عمران کیساتھ دائیں، بائیں کھڑے ہیں۔
24۔ خان صاحب! ابھی بھی عقل کر لیں۔
25۔ آج نہیں تو کل آپ کو ہمارے پاس ہی آنا پڑے گا۔
26۔ ہم سارے چور اور یہ سارے صادق اور امین ہیں، صادق اور امین کا حساب شروع ہوا تو سب کے کھاتے کھلیں گے۔
27۔ شیخ رشید نے جج صاحبان کو اربوں کی پیشکش کا الزام لگایا۔
28۔ کسی نے ان سے پوچھا؟ جو منہ میں آتا ہے الزام لگا دیتے ہیں۔
29۔ عمران خان کے سارے الزامات غلط ثابت ہوئے۔
30۔ بھٹو کے جوڈیشل مرڈر کو مخالفین بھی نہیں مانتے۔
31۔ جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا، وہ تاریخی نہیں تاریک دن تھا۔
32۔ افراتفری نہیں پھیلائی، حدود میں رہ کر جواب دے رہے ہیں۔
33۔ تنخواہ نہ لینا نواز شریف کا قصور ہے۔
34۔ پیپلز پارٹی سے شاہد خاقان عباسی کے لئے ووٹ مانگیں گے۔
35۔ روپے کی قیمت اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے۔
36۔ آپ نے نواز شریف کو آزاد کر دیا ہے، مہربانی، کھیل خطرناک کھیلا گیا، نواز شریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کسی اور طرف چل نکلتا۔
37۔ جی ایم سید کو کس نے اس راستے پر ڈالا تھا؟ جی ایم سید کو غدار کہا گیا، کوئی نہیں مانتا۔
38۔ اکبر بگٹی نے 73ء کے آئین پر دستخط کئے، اسے مار دیا گیا، کیا پنجاب میں بھی یہی کچھ کرنا چاہتے ہیں؟
39۔ پڑوسیوں کی طرح سیاسی کھلاڑی بھی نہیں بدلے جا سکتے، خان صاحب وقت ہے ابھی بھی سمجھ جاؤ۔
40۔ چودھری نثار کی پریس کانفرنس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی، سازش باہر اور اندر سے ہوئی، کچھ کردار سامنے آ چکے ہیں۔
41۔ قانون سازی کر کے اس تماشے کو بند کیا جائے یا پھر سب کو اس دائرئے میں لایا جائے۔
42۔ تاحیات ہو یا پانچ سال، اثر نواز شریف کی صحت پر نہیں، باقیوں کی صحت پر پڑے گا۔
43۔ مخالفین سوئے نہ رہیں این اے 120 کے معرکے کی تیاری کرو، عوام فیصلہ کریں گے۔
44۔ بلاول میاں! بچوں والے کام نہ کریں، موقع آیا اور شاٹ لگا دی، یہ سیاست نہیں، بلاول بھٹو! پہلے محترمہ شہید کا میثاق جمہوریت پڑھ لو۔
45۔ شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ نے نامزد کیا ہے، آج شام ایم کیو ایم اور اے این پی سے بھی ووٹ مانگیں گے۔
46۔ پندرہ، سولہ وزرئے اعظموں کو ایسے نکالنا مذاق بن گیا ہے، روکنا ہو گا، اس کے لئے انتقام نہیں لینا، مکالمہ کریں گے۔
47۔ روپے کی قیمت اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے۔
48۔ افراد سے گلہ ضرور ہے لیکن کوئی ادارہ سازش میں ملوث نہیں۔
49۔ نفرت کریں گے، نہ انتقام لیں گے، ملک کو ریورس گیئر لگا دیں گے تو ملے گا کیا؟
50۔ اپیل کدھر کریں؟ عوام کی عدالت میں کریں گے۔
51۔ کیا پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججوں سے پوچھا جائے گا کہ وہ صادق اور امین تھے؟
52۔ کیا مارشل لاء لگانے والے صادق اور امین تھے؟
Share This:

SHARE

LEAVE A REPLY