سلواکیہ کے ایک آرکیٹکٹ نے برف کا گرجا گھر بناکر سب کو حیران کر دیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
گرجا گھر کی تعمیر میں نوے ٹن کی برف کی اینٹیں استعمال کی گئیں ہیں۔ اس میں مجسمے بھی برف تراش کر بنائے گئےجس میں مختلف رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ۔
دنیا کے اس منفرد اور انوکھے گرجا گھر میں شادیاں، کنسرٹ اور دیگرتقریبات بھی ہوتی ہیںَ
مختلف ممالک سے سیاح برف سے بنے گرجا گھر میں آکر تصاویر بنا کر ان لمحات کو کیمرے میں کی آنکھ میں قید کرلیتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور غیر معمولی جگہ ہے ، جہاں آکر حیرت اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔













