الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے،اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی مصدقہ تفصیلات مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔

مالی گوشورے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور انہیں بطور رکن پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY