پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والی اور عمران خان پر متعدد الزامات عائد کرنے والی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ انہیں عائشہ احد سے دلی ہمدردی ہے، انہیں انصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کے لیے عائشہ احد کو سامنے لائی ہے، حالانکہ آج تک عائشہ احد کی فریاد پر پی ٹی آئی نے کوئی بات نہیں کی تھی۔

عائشہ گلالئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری تنہا پریس کانفرنس اور پاکستان تحریک انصاف کی اسپانسرڈ پریس کانفرنس کا فرق عوام نے دیکھ لیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عائشہ احد کے دائیں بائیں بیٹھی خواتین پی ٹی آئی کے مقاصد سامنے لے آئی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY