ڈاکٹر عثمان۔جو میرے کتوں کے معالج ہیں اور میرے فیس بک فرینڈ بھی ہیں ۔۔میرے گھر کتوں کو انجکشن لگانے آئے تو بولے .”میں آپکی لکھی یاد داشتیں پڑھتا ھوں انجوائے کرتا ھوں ۔۔۔آپ نے کیوں لکھنآ چھوڑ دیآ ؟ بس ایسے ہی” میں نے جواب دیا۔۔۔ جاتے جاتے ڈاکٹر صاحب بولے اب ایک یاد داشت ھو جائے۔۔۔۔۔
تو ڈاکٹر عثمان جب آپ ننھے منے ھوں گے نآ تب میں بہت زیادہ ریڈیو کے لیئے کام کرتی تھی۔۔
میں ریڈیو پاکستان کی جانب سے “سیالکوٹ کی آواز ” پروگرام کرنے سیالکوٹ گئی تو ویاں صنعتی نمائش بھی لگی ھوئی تھی۔۔۔۔میں بھی وہ نمائش دیکھنے چلی گئی۔۔۔گھومتے پھرتے میں اورینٹ پریشر کوکر کے سٹال پر پہنچ گئی۔۔۔
میں اور ثروت عتیق انکا ریڈیو پروگرام کرتے تھے۔۔۔ اورینٹ کمپنی کے مالک نے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہآ اور کہنے لگے” عصمت صاحبہ آپکی پبلک سٹی (پبلسٹی) ھمیں بہت زیادہ پسند ھے۔۔۔۔ میں نے کہآ ” جی” تو وہ پھر بولے آپ بہت اچھی”۔۔ پبلک سٹی “کرتی ھیں۰ انکی مراد پبلسٹی تھی
میں لاھور واپس لوٹی تو پیراگون ایڈرورٹایزنگ والوں کا ایک ایڈ کی ریکارڈنگ کآ فون آیا۔۔میں انکے آفس پہنچی تو سنی بسکٹ کآ لکھآ ھوا ایڈ مجھے پکڑا دیا گیا جو کہ انگلش میں تھا۔۔۔۔پیرا گان کے میں پنجابی اور اردو میں لکھے ایڈ تو کیآ ھی کرتی تھی مگر انکو یہ بتانے کی ھمت نہ ھوئی کہ جناب میں تو ٹاٹوں والے اردو میڈئم سکول کی دہ جماعت پاس ھوں انگلش کہاں بول سکتی ھوں ۔۔۔۔
خیر جی سکرپٹ لے کر سٹوڈیو میں جانے کی بجائے میں ریڈیو پاکستان سید سلیم گیلانی کے دفتر پہنچ گئی۔۔اورکہآ جناب آپ وائس۔ آف امریکہ میں رھے ہیں انگریزی تو اچھی بول لیتےھونگے ۔۔ لیجیئے یہ ایڈ پڑھ کر سنائیئے۔۔۔ گیلانی صاحب نے ایڈ پڑھ کر سنایآ ھم نے اپنے زہن میں تلفظ کاپی کرلیا۔۔ گیلانی صاحب بولے ” اب پڑھ کر سنائیے ؟ جی اپ کے سامنے انگلش بولتے ھوئے شرم ٓاتی ھے۔۔میں نے کہا
جب میں افس سے باھر جانے لگئی تو مرحوم بولے۔ ” بڑی دردناک انگریزی بولیں گی آپ”۔۔۔۔
خیر جی میں نےانگریزی میں ” پبلک سٹی” کر ہی لی، اور میرا انگلش کآ ایڈ سارے سٹیشنوں پر براڈ کاسٹ ھوا
سلیم گیلانی نے اسلام باد میں ایڈ سنا واپس آ ئے تو مجھے تھپکی دے کر شاباش دی۔۔۔۔۔پیراگان والوں کو بھی پتہ نہیں چلآ کہ میں صرف دہ جماعت پاس ھوں۔
نوٹ۔ ڈاکٹر عثمان جی شکریہ آپکا کہ جنکی وجہ سے ایک عصمت کی ایک یادداشت مل گئی ورنہ میں جو آج تک کسی دشمن سے نہیں ہارا اس دوست سے ہار چکا ہوں کہہ کہہ کر یاداشتیں لکحھنے کے لیئے۔ کتوں کو انجکشن لگانے جاتے رہا کریں پلیز
صفدر ھمدانی
مدیر اعلیٰ۔عالمی اخبار













