ایک تازہ امریکی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ انتہا پسند گروہ داعش کئی بڑٰ ناکامیوں کے باوجود اب بھی یورپ میں اپنے حامیوں کو رقوم فراہم کرنے اور حملوں پر اکسانے کے قابل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی برداری نے شام اور عراق میں اس جنگجو گروہ کے خلاف کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن داعش کے طرف سے حملوں کا خطرہ مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور کچھ عرب ممالک میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY