پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کردیا ہے۔
کھپرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پہلے بھی ایمنسٹی اسکیم لائے تھے، اس سے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خاقان عباسی نے ٹیکس دینے والے لوگوں کو دیانتدار ی کی سزا دی ہے اور کرپٹ لوگوں کو بلیک کا پیسہ وائٹ کرنے کا موقع دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں حکومت آئے گی تو بلیک کا پیسہ وائٹ کرنے والوں کی چھان بین کریں گے۔












