امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر 17 دن بعد قابو پا لیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

فائر فائٹر حکام کے مطابق کیلیفورنیا کیمپ فائر پر 100 فیصد قابو پالیا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں ہونے والی بارش آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی بدترین آگ 8 نومبر کو لگی تھی، آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک اور 249 لاپتہ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جلا، 14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

کیلیفورنیا کے گورنر پہلے ہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جنگلات کی آگ میں اضافے کا خدشہ بیان کر چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY