جی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شامی خانہ جنگی کا موضوع مرکزی اہمیت کا باعث بنا ہوا ہے۔ جرمن شہر بون میں گزشتہ روز شروع ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

سفارتکاروں کی کوشش ہے کہ جنیوا میں شامی تنازعے کے حل کی کوششوں کی خاطر ہونے والی کانفرنس کی ابتدائی تیاری کر لی جائے۔ گزشتہ روز اس کانفرنس میں افریقہ اور مشرقی یوکرائن کے علاوہ کئی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY