ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 70 برس مکمل،پلاٹینیم جوبلی تقریبات کا آغاز

0
1190

ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 70 برس مکمل ہونے پر برطانیہ میں پلاٹینیم جوبلی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تقریبات کا آغاز ٹروپنگ دی کلرز سے ہوا، جہاں فوجی و گھوڑ سوار دستوں کی پریڈ ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملکہ آج اپنے پورے شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ بکنگھم پیلس کی بالکنی میں جلوہ گر ہوں گی۔

ملکہ برطانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد سینٹرل لندن پہنچ گئے ہیں۔

ملک بھر میں ملکہ کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر چار روزہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY