شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تیاری,نیب نے والیم 10 کی کاپی مانگ لی

0
803

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی تیاری کیلئے نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ والیم ٹین کی نقول حاصل کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کو درخواست دے دی گئی ہے۔ واجد ضیاء کی درخواست پر انہیں اسلام آباد سے باہر بھی سکیورٹی دی جائے گی۔

نیب کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، رجسٹرار آفس کی جانب سے نو والیومز کی ایک ایک کاپی ہی موصول ہوئی ہے۔ فریقین کیخلاف چار ریفرنسز دائر کرنے ہیں، ہر ریفرنس کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی الگ الگ مصدقہ نقل درکار ہے۔

دوسری جانب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء نے اسلام آباد سے باہر سکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست دے دی۔ رجسٹرار آفس کے خط پر وزارت داخلہ نے واجد ضیاء کی سکیورٹی سے متعلق احکامات جاری کر دیئے

SHARE

LEAVE A REPLY