مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں یوم آزادی پاکستان کی تقاریب کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کے استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی بھارت کے جابرانہ قبضہ سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، پاکستان کا قومی ترانا بھی پڑھا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے دل ہمیشہ کی طرح آج بھی پاکستان کے ساتھ دھڑک رہے ہیں،مظلوم کشمیری پاکستان کے سترویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے ہم قدم رہے، مارچ پاسٹ کیا ۔

مقبوضہ کشمیر کے گلی ،کوچوں میں بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY