بھارتی یوم آزادی پرکشمیریوں کا یوم سیاہ، مقبوضہ وادی میں ہڑتال

0
107

بھارت کے یوم آزادی پر آج دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں ۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں جبکہ مقبوضہ وادی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج دنیا بھر میں کشمیری ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر تعلیمی اداروں سے لے کر تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں تک سب کچھ بند رہے گا۔
دوسری جانب فرانس میں کشمیری کمیونٹی آج ایفل ٹاورکےسامنے بھارت کےخلاف احتجاج بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع میں کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا اور اس مناسب سے کئی مقامات پر تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

کشمیریوں نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بھی گایا جب کہ اس موقع پر پاکستان کی بقا و سلامتی اور آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY