ہسپانوی شہر بارسلونا میں حملے کے مبینہ مرکزی ملزم یونس ابو یعقوب کو پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ابو یعقوب ہلاکت کے وقت ایک خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ وہ جیکٹ محض ایک دھوکا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بارسلونا میں حملے میں استعمال ہونے والی وین ابو یعقوب ہی چلا رہا تھا۔
دوسری جانب اس امام کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے، جس نے ان نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسایا تھا۔ بارسلونا اور کامبریلز میں ہونے والے حملوں میں کل چودہ افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔













