لاہور میں سوائن فلو کا پہلا کیس،اسپتالوں میں ہائی الرٹ

0
167

لاہور میں سوائن فلو کا پہلا کیس سامنے آنے سے محکمہ صحت کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ شہر میں تمام اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جار ی کر دی گئیں۔

قومی ادارہ صحت نے بھی بھاٹی کے رہائشی میں سوائن فلو کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے رہائشی 35 سالہ عمران صلاح الدین کو سوائن فلو کی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا اور اس کے ٹیسٹ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے۔

این آئی ایچ نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد تصدیق کی کہ عمران صلاح الدین سوائن فلو میں مبتلا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY