مختلف ممالک سے 5؍ لاکھ سے زائد پاکستانی ملک بدر

0
120

سینیٹ میں وقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ گزشتہ 5؍ سال کے دوران مختلف ممالک سے 5؍ لاکھ سے زائد پاکستانی ملک بدر کئے گئے جبکہ سعودی عرب نے سب سے زیادہ پاکستانی واپس بھیجے ۔
پانچ سال میں ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 27؍ ارب روپے وصول ہوئے جبکہ تین سال میں اسلام آباد کے مختلف مزاروں کو 9؍ کروڑ سے زائد کا نذرانہ ملا اور اخراجات 6؍ کروڑ سے زائد رہے ۔
جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نثار محمد کے سوال کے تحریری جواب میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کا وزارت داخلہ سے متعلق سوال جب آیا تو وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے درخواست کی کہ وزیر داخلہ کسی میٹنگ میں ہیں۔
آج ان کی وزارت سے متعلق زیادہ سوالات ہیں لہٰذا ان کو موخر کر دیا جائے جس پر انہوں نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے مشور ہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے متعلق ایجنڈے پر موجود تمام سوالات موخر کر دیئے

SHARE

LEAVE A REPLY