افغانستان میں نیٹو مشن کے سربراہ امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین پر’اسلامک اسٹیٹ‘ کا پوری طرح نشان مٹا دیا جائے گا۔

جنرل نکلسن نے افغان طالبان کو اپنے پیغام میں کہا کہ اُنہیں ہتھیار پھینک کر اپنے ملک کی تعمیر کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان معصوم شہریوں کی ہلاکت سے اجتناب کریں۔ اس نیوز بریفنگ میں جنرل نکلسن نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ افغانستان میں سے القاعدہ کے بچے کھچے عناصر کا صفایا کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے امریکی جنرل کے پیغام کے جواب میں ہتھیار پھینکنے سے انکار کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY