برطانیہ:51ویں سالانہ نوٹنگ ہِل کارنیول کا انعقاد

0
887

لندن میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور ررنگا رنگ 51ویں سالانہ نوٹنگ ہِل اسٹریٹ کارنیول کا انعقاد ہو ا جس میں نوجوانوں اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
یورپ کی اس سب سے بڑی اسٹریٹ پارٹی میں ویک اینڈ پر ہزاروں افراد شامل ہوئے اور رنگین ملبوسات میں شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

یہ رنگا رنگ کارنیول اگست کے آخری دنوں منعقد کیا جاتا ہے جس میں مقامی افراد سمیت دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح بھی شرکت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کارنیوال1966 سے لندن کے علاقے نوٹنگ ہل میں ویسٹ انڈیز کے باسی مناتے ہیں اور ناچتے گاتے ہوئے زندگی کا مزہ دوبالا کرتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY