امریکا کی نئی افغان پالیسی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد پاک-امریکا تعلقات سے متعلق پالیسی ترتیب دینے اور اس حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی نے ذیلی کمیٹی کو ہدایات جاری کردیں۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ’خطے اور عالمی طور پر ملک کو درپیش داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورت حال، خطرات اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کی گئی‘۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’جنوبی ایشیا سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی پر بات چیت کی گئی، کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جس کی تجاویز آئندہ قومی سلامتی کے اجلاس میں غور کے لیے پیش کی جائیں گی‘۔

نئی کمیٹی امریکا سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY