ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شہبازگل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کردیا۔

جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شریک ملزم عماد یوسف کے خلاف ٹرائل ختم کرنے کی ڈائریکشن دی، شریک ملزم عماد یوسف کی حد تک کیس میں ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔

جج طاہرعباس سپرا نے مزید کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں، شہباز گل جب بھی نظر آئیں ایس ایچ او گرفتار کر کےعدالت پیش کریں۔

Published on: 6 Jun 2023

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج طاہر عباس نے شہبازگل کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں شہباز گل کےوکیل مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کےجونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی نے کہاکہ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے آرڈرکیا تھا کہ متعلقہ جج استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے، اس پر جونیئر پراسیکیوٹر نے کہا کہ ڈیوٹی جج نے استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ آج سنانےکا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا اور شہبازگل کےناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ طلب کرلی۔

بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY