خاقان عباسی صاحب آپکے ووٹرکربلا میں رہتے ہیں۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1712

قابل احترام سابق وزیر اعظم خاقان عباسی

السلام و علیکم

آپ سے انتہائی دردمندی سے اپیل کر رہی ہوں کہ آپ کے علاقے یونین کونسل منیاندہ موضع سکرانہ کے پسماندہ ترین گاؤں تھانپر اور اس کے گردونواح ميں پانی کی شدید قلت ہے ، لوگ بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔ اہل علاقہ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، نالہ کانسی سے بہنے والا گندہ پانی پینے پر مجبور اہل علاقہ کا پانی کی سنگین صورت حال پر نوٹس لینے کی گزارش کے ساتھ حاضر ہوں ۔

آپ کو خود تو شاید یہ علم بھی نہ ہو اور اگر علم ہو بھی تو یہ آپکے لیئے بہت زیادہ اہم مسلہ بھی نہ ہو کہ آپ اور اپ کے اہل خانہ اور عزیز واقارب تو منرل واٹر استعمال کرتے ہیں انکو یہ جاننے کی ضرورت ہی نہیں کہ ان جیسے ہی گوشت پوست کے انسان کیسے زندگی گزار رہے ہیں

خاقان عباسی صاحب آپ اپنے بزرگوں خاص طور والد مرحوم کی نسبت سے امیر ابن امیر ہیں۔ آپکی ایک منافع بخش ایر لائن ہے آپ کے متعدد دیگر بزنس ہیں سرمایہ کاری ہے حصص ہیں۔ آپ سرکاری تو کیا ذاتی جیب سے بھی اپنے ان ہم وطنوں کی یہ مشکل حل کر سکتے ہیں اور یہ اس لیئے بھی ضروری ہے کہ مبینہ طور پر یہ آپکے ووٹر ہیں اور ان ہی کے ووٹوں کے صدقے آپ اسمبلی میں جاتے ہیں اور وزیراعظم کے عہدے تک پہنچتے ہیں۔

اب جبکہ بقول آپکے آپ ہی کے وزیر اعظم نواز شریف نے ووٹ کو اور ووٹر کو عزت دینے کا نعرہ لگایا ہے تو ان پیاسوں کا نہیں تو اپنے وزیراعظم کی بات کا ہی خیال کر لیں اور اپنے ووٹر اور اسکے ووٹ کو معمولی سے عزت دے دیں۔

خاقان عباسی صاحب حجور کا اقبال بلند ہو، آپکو تتی ہوا بھی نہ لگے،آپ کے بزنس میں اربوں اور عربوں کا اضافہ ہو،آپ پاکستان تو کیا امریکہ کے بھی صدر بن جائیں، آپ کے بال کبھی بھی مکمل سفید نہ ہوں،آپکی ایر لائن کو مریخ تک جانے کا لائسنس مل جائے، آپ اس انتخاب میں کروڑوں ووٹوں سے جیتیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اپنے ان ووٹروں کو پانی اور صاف پانی مہیا کروا دیں یہ آپکو اور اپکے بچوں کو دعائیں دیں گے۔

میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے آپ کو چند سطور لکھ رہی ہوں ۔ میں ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی بھی ہوں۔ علاقے کے لوگوں نے مقامی صحافی عمران ظفر ارمان کو بتایا اور انہوں نے مجھے بتایا کہ علاقے کے لوگ بیچارے پورا رمضان یہی گندہ پانی پیتے رہے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود جا کر اس علاقے کا وزٹ کیا اور ویڈیو بنائی ہے۔

وڈیو کا لنک حاضر ہے ۔۔۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2079901755584102&id=100006928939058

یقین جانیئے عزت ماآب سابق وزیراعظم وڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ لوگوں کی وہاں کوئی شنوائی نہیں ہے ۔ یہ حلقہ بھی محترم جناب شاہد خاقان عباسی کا ہی ہے ۔ ساری زندگی ان لوگوں نے راجہ ظفر الحق کو ووٹ کاسٹ کیا ہے مگر نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔

خود ہی بتایئے یہ غریب لوگ ہیں پسماندہ علاقہ سے ہے ۔۔۔آخر یہ لوگ کہاں جائیں؟

اللہ کے واسطے ان غریبوں کے لئے پانی کا مستقل انتظام کر دیجئے ۔۔ پانی کی پائپ لائن ڈلوا دیجئے ۔۔۔ کنواں کھدوا دیں ۔۔ دو تین صاف پانی کے نلکے لگوا دیجئے ۔۔۔۔ پلیز پلیز ۔۔۔ پانی کا بندوبست جلد از جلد کروا دیجئے ۔۔۔ میں آپ کی بے حد شکرگزار رہونگی ۔۔۔ ۔۔۔ یہ غریب سب آپ کے ہی ہموطن ہیں ۔۔ ہمارے مسائل آپ کے علاوہ کوئی حل نہیں کر سکتا ۔ اللہ پاک ہم سب کے معاملات میں آسانیاں پیدا فرمائے ۔ ثمہ آمین

دعا گو
ڈاکٹر نگہت نسیم
سڈنی ،آسٹریلیا
”نائب مدیر”۔عالمی اخبار

SHARE

LEAVE A REPLY